سویٹزرلینڈ کے سفیر اور سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

پاکستان بوائے سکاؤٹس کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ اور سویٹزرلینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سرجیٹ کی سویس سفارتخانے میں ملاقات ہوئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان بوائے سکاؤٹس کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ اور سویٹزرلینڈ کے سفیر بینڈکٹ ڈی سرجیٹ کی سویس سفارتخانے میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور سیاحت کے حوالے سے جامع گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وادی سوات اور سویٹزرلینڈ کی سیاحت میں فروغ و ترقی کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ سویس سفیر نے کہا کہ وادی سوات ایک خوبصورت علاقہ ہے جبکہ یہ واقعی میں مشرق کا سویٹزرلینڈ ہے، یہاں پر سیاحت کے فروغ کے لئے ہماری کوشش ہوگی کہ موثر اقدامات اُٹھائے جائیں اور اس میں ہم تعاون کریں۔ اس موقع پر سردار وقار شہزاد نے ان کی سوات آمد اور سوات کی سیاحت میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More