مینگورہ، طاہر آباد میں بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا

مینگورہ کے علاقہ یخ کوہے میں بیٹے نے اپنی سگی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ یخ کوہے میں بیٹے نے اپنی سگی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقے طاہر آباد یخ کوہے میں ملزم وقاص ولد انور خان سکنہ تین دو ڈاگ نے اپنی ماں مسماۃ شازیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور دفعہ302,311کے تحت اُس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More