خوازہ خیلہ، سورہ کیس میں گرفتار 13 ملزمان جیل بھیج دئے گئے

سوات کی تحصیل خوا زہ خیلہ کے گاوں لاخار میں سورہ کیس کے 13 ملزمان کو عدالت نے جیل بھیج دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوا زہ خیلہ کے گاوں لاخار میں سورہ کیس کے 13 ملزمان کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔ خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق گذشتہ دنوں تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے لاخارمیں چھ سال کی بچی کوایک جرگے کے دوران سورہ میں دیا گیا تھا جس کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرگہ ممبران اور فریقین کے 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جن میں سے 13 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا جنہیں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جیل بھجوادیا ۔ پولیس کے مطابق دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔ یادرہے کہ علاقے میں اسلام اللہ ولد فقیرزادہ اور چچازاد فرحت بی بی دختر بشر نے پسند کی شادی کی تھی۔ لڑکی کی کہیں منگنی کی بات ہونے کی وجہ سے اس کے منگیتر عزیزاللہ کے بھائی چودہ سالہ نجیب اللہ کو جوڑے کی چھ سالہ چچازاد بہن ستوریہ کو سورہ میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More