سوات،روپوش اشتہاری مجرم علاقہ گل کدہ سے گرفتار

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران عرصہ دراز سے روپوش مجرم اشتہاری دین محمد کو سوات سے گرفتار کرلیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران عرصہ دراز سے روپوش مجرم اشتہاری دین محمد کو سوات سے گرفتار کرلیا گیا۔جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ کروڑہ نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا تھا۔مجرم اشتہاری بعد از وقوعہ شانگلہ سے ترک سکونت اختیار کرکے سوات میں رہائش پذیر تھا اور محنت مزدوری کے سلسلے میں درہ آدم خیل میں تھا۔ گزشتہ شب شانگلہ پولیس کواطلاع ملی کہ مجرم اشتہاری دین محمد گھر میں موجود ہے۔شانگلہ پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے بہترین حکمت عملی کیساتھ ضلع سوات گلکدہ میں ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری دین محمد ولد محمد نظر سکنہ شاہپور کو بعد از اں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعدجیل بھیجوا دیا گیا ہے۔ ڈی پی او شانگلہ رحیم شاہ کا اس کارروائی کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجرموں کو ہر صورت قانونی کے کٹہرےمیں لایا جائے گا۔۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More