خواتین تشدد کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز

سیدو شریف پولیس کی جانب سے خواتین پر تشدد کے بعد معطل کئے جانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیاجبکہ دو ایس ایچ اوز سمیت پانچ پولیس اہلکار گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئے گئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سیدو شریف پولیس کی جانب سے خواتین پر تشدد کے بعد معطل کئے جانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیاجبکہ دو ایس ایچ اوز سمیت پانچ پولیس اہلکار گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او رفیع اللہ اور دیگر چار پولیس اہلکاروں نے خواتین چوروں پر تشدد کیا تھا جس کے بعد ڈی پی او سوات نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی پیر سیدخان، ڈی ایس پی کبل بادشاہ حضرت پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جنہوں نے باقاعدہ طور پر انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں پولیس اہلکار گرفتار ہیں اور حوالات میں بند ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More