پولیس اہلکاروں کی ضمانت اور خواتین چوروں کی رہائی، پس پردہ حقائق کیا ہے؟

سیدو شریف واقعے میں معطل پولیس اہلکاروں کی دوبارہ بحالی کے لئے خواتین چوروں کو مبینہ طور پررہائی دی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف واقعے میں معطل پولیس اہلکاروں کی دوبارہ بحالی کے لئے خواتین چوروں کو مبینہ طور پررہائی دی گئی، مالک مکان سے راضی نامہ بھی پولیس اہلکاروں کی بحالی کے لئےایک ڈرامہ لگ رہا ہے۔ سوات کے لوگوں کا موقف سامنے آگیا۔ گزشتہ دنوں سیدو شریف میں چوری کرتے ہوئے تین خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا جن پر پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی اور پانچ اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل پولیس اہلکاروں کی دوبارہ بحالی کے لئے پس پردہ کھیل کھیلا گیا، مالک مکان کی جانب سے خواتین چوروں کے ساتھ راضی نامہ کرنا، خواتین چوروں کی ضمانت منظور ہونا اور انہیں رہائی ملنا جبکہ معطل پولیس اہلکاروں کو ضمانت پر رہا کرنا یہ تمام واقعات باقاعدہ ایک پلاننگ کی عکاسی کر رہی ہے۔اس حوالے سے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے رائے لی گئی ، لوگوں کا کہنا تھا کہ خواتین تشدد کیس میں پولیس اہلکاروں کی خاصی بدنامی ہوئی اور پانچ اہلکار معطل ہوئے جس کے بعد پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لئے سر گرم ہوئی۔ لوگوں کے مطابق بظاہر لگ ایسے رہا ہے کہ مالک مکان پر پولیس کی جانب سے دباو ڈالا گیا اور اُس نے خواتین چوروں کے ساتھ راضی نامہ کرلیا ہو تاکہ خواتین پولیس اہلکاروں کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیں۔خواتین ملزمان کی ضمانت منظور ہونا اور ان کی رہائی جبکہ معطل پولیس اہلکاروں کو بھی ضمانت پر رہا کرنا ایک کھیل نظر آرہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ خواتین کو ضمانت پر رہائی اسی لئے دی گئی ہے تاکہ وہ پولیس اہلکاروں کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیں۔
آج ہی خواتین ملزمان رہا ہوئی اور پولیس اہلکاروں کو ضمانت مل گئی ،لوگوں کا کہنا ہے کہ اب جلد ہی خواتین ملزمان میڈیا پر نمودار ہو جائیں گی اور وہ پولیس اہلکاروں کو معاف کردیں گے جس کے بعد پولیس اہلکار بحال ہو جائیں گے اور چوری کرنے والی خواتین کھلے عام گھوم سکیں گی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More