مٹہ،پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ،212لیٹر شراب برآمد

اس حوالے سے ایس پی زربادشاہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو شراب بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 212لیٹر شراب بر آمد کرلی۔ مٹہ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بالاسور میں ملزم فضل خالق ولد سوالے اپنے طبیلے میں شراب کی بھٹی چلا رہا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مذکورہ علاقے میں چھاپہ مارا،اس دوران شراب کی بھٹی سے 212لیٹر شراب بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ایس پی زربادشاہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو شراب بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی کے مطابق 212لیٹر شراب بر آمد کر لی گئی ہے اور ملزم پولیس کی حراست میں ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More