سوات ، گبر سنگھ کی سزا عمر قید میں تبدیل

قادر خان المعروف گبر سنگھ ساکن چارسدہ حال شال گاہ دیر بالا نے2018ء میں اپنی بیوی اور راہگیر شخص میاں محمد کو قتل کیا تھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گبر سنگھ کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔ قادر خان المعروف گبر سنگھ ساکن چارسدہ حال شال گاہ دیر بالا نے2018ء میں اپنی بیوی اور راہگیر شخص میاں محمد کو قتل کیا تھا۔ اس سے پہلے اس نے چارسدہ میں بھی ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ بیوی اور راہگیر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج دیر بالا نے اس کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ گذشتہ روز مجرم کی جانب سے اس کے وکیل سریر خان اور مقتولین کے وکیل بیرسٹر اسد حمید الرحمان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بینچ نے پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدل کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More