بحرین،موٹر کار دریائے سوات میں جا گری، پانچ افراد زخمی

ریسکیو ٹیم نے تمام افراد کو ریسکیو کرکے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقہ مانکیال میں موٹر کار دریائے سوات میں جا گری، پانچ افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیم نے تمام افراد کو ریسکیو کرکے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال میں موٹر کار موڑ کاٹتے ہوئے دریائے سوات میں جا گری، ریسکیو ٹیم کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور پانچ افراد کو دریائے سوات سے نکال کر طبی امداد کے لئے مدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...