ایم پی اے عزیز اللہ گران کے حلقے میں پرائمری سکول سیاسی بنیادوں پر بند

سوات کے علاقے گٹ چینوت میں پرائمری سکول کو بند کردیا گیا، سیکڑوں طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں معطل

سوات (عارف احمد -زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے گٹ چینوت میں پرائمری سکول کو بند کردیا گیا، سیکڑوں طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں معطل، سکول کو سیاسی بنیادوں اور اساتذہ کے ملی بھگت سے بند کیا گیا، علاقہ عمائدین کا موقف۔ سوات کی تحصیل چارباغ اور حلقہ پی کے 4 کے علاقے گٹ چینوت میں گورنمنٹ پرائمری سکول کوسات ماہ قبل بند کردیا گیا اور سکول کے بچوں کو کسی دوسرے جگہ کرائے کے بلڈنگ میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاقے کے مشران اور سماجی کارکن اکرام اللہ نے بتایا کہ سکول کے لئے جن لوگوں نے زمین دی تھی انہوں نے سکول انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر سکول بند کیا ہے جبکہ سکول کے اساتذہ بھی یہاں آنے سے کتراتے تھے کیونکہ یہ جگہ بہت دور ہے ۔( خبر جاری ہے )

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم،اساتذہ اور زمین کے سابقہ مالکان کے گھٹ جوڑ سے سکول بند کردیا گیا ہے جس کے باعث سکول کے دو سو سے زائد طلباء و طالبات تعلیم سے محروم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے لئے دوسری جگہ پر کرائے کی بلڈنگ لی جا رہی ہے جبکہ سکول کی سرکاری عمارت کو بند رکھا جا رہا ہے جو علاقے کے بچوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔علاقہ مشران کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر تعلیم کو سکول بحال کرنے کے لئے درخواست بھی دی تھی لیکن ابھی تک اُس پر کوئی شنوائی نا ہو سکی۔ علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےاور سکول کو دوبارہ کھولا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More