کبل میں ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کارروائی کے دوران سمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی بر آمد کر لی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل میں ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، سلیپر سے بھرے پانچ ڈائنا ٹرک قبضے میں لے لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کی، کارروائی کے دوران سمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی بر آمد کر لی گئی۔ چار ڈائنا ٹرک جو سلیپران سے لدھے ہوئے تھے قبضے میں لئے گئے اور چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عامر شاہ نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی طور پر قیمتی لکڑی کو ضلع سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے جس پر ہم نے کارروائی کی اور موقع پر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More