کے پی فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، کئی ریسٹورنٹس پر جرمانے عائد

ڈپٹی ڈایریکٹر فوڈ اتھارٹی اسد قاسم کی ہدایات پر ضلع سوات کی تحصیل بابوزئی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کے پی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائیاں کی گئیں۔ڈپٹی ڈایریکٹر فوڈ اتھارٹی اسد قاسم کی ہدایات پر ضلع سوات کی تحصیل بابوزئی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی گئی۔ مختلف دکانوں میں گوشت,مصالحوں اور چائے کو موقع پر ٹیسٹ کیا گیا۔ناقص صفائی پر کئی ریسٹورانٹس کو جرمانہ کیا گیا۔اس دوران رنگ والی چائے اور مصالحے کے نقصانات بارے آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔ خوراک سے وابستہ مختلف کاروبار ریسٹورنٹس اور کریانہ کی دکانوں کی بھی چیکنگ کی گئی اورھدایاتی نوٹسز جاری کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More