ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر سوات

ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ ملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، سوات کے فلور ملوں میں آٹے میں ملاوٹ کی شکایات موصول ہوئی ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ ملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، سوات کے فلور ملوں میں آٹے میں ملاوٹ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے سماجی شخصیت ظفر حیات سپین خان سے ملاقات کو دوران کیا۔ اس موقع پرسپین خان نے ڈی سی سوات کو بتایا کہ سوات کے فلورز ملوں میں آٹے میں ملاوٹ کی جاتی ہے، جس میں باسی روٹیاں اور دیگر بوسیدہ غذائی اجناس شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر سوات نے سپین خان سے آٹے کے نمونے مانگے جس پرانہوں نے مختلف فلور ملوں کے نمونے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ آٹے میں ملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کو ملاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More