مالم جبہ، سیمسن کمپنی کا لگا یا گیا گیٹ محکمہ فارسٹ نے ہٹا دیا

محکمہ فارسٹ کے ایکروچمنٹ ڈویژن کے آفیسر گران باچا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مین شاہراہ کو کھولتے ہوئے وہ گیٹ ہٹا دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مالم جبہ میں سیمسن کمپنی کے گیٹ کو محکمہ فارسٹ نے مسمار کرکے ہٹا دیا اور مین شاہراہ کو لوگوں کے لئے کھول دیا۔ گزشتہ دنوں مالم جبہ میں لوگوں نے احتجاج کیا تھا کہ اُن کے مین شاہراہ پر سیمسن کمپنی نے خاردار تاریں اور گیٹ لگا دیا ہے جس پر اُن کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے بھی ایکشن لیا تھا جبکہ گزشتہ روز محکمہ فارسٹ کے ایکروچمنٹ ڈویژن کے آفیسر گران باچا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مین شاہراہ کو کھولتے ہوئے وہ گیٹ ہٹا دیا۔گران باچا نے بتایا کہ یہ گیٹ پروٹیکٹڈ فارسٹ کی حدود میں بنایا گیا تھا جس پر کارروائی کی گئی اور اُسے ہٹا یا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More