کالام، ٹمبر مافیا نے دیار کے 30تناور درخت کاٹ لئے

انتظامیہ اور محکمہ فارسٹ نے کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیاحتی مقام کالام کے جنگلات میں ٹمبر مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا، اوشو جنگل سے دیار کی 30 قیمتی تناور درخت کاٹ لئے گئے جبکہ متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام کالام کے اوشو فارسٹ میں ٹمبر مافیا کے کارندوں نے قیمتی دیار کے 30 تناور درخت کاٹ لئے ہیں جبکہ اس حوالے سے ابھی تک انتظامیہ اور محکمہ فارسٹ نے کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام اور انتظامیہ صرف دعووں تک محدود ہیں جبکہ بلین ٹری سونامی کا منصوبہ بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More