مینگورہ پولیس نے خاتون چور کو گرفتار کرلیا، زیورات بر آمد

گرفتار خاتون گداگری کرتی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ پولیس نے گداگر خاتون کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق اکرام اللہ نامی شخص کی بیٹی کی شادی تھی جس کے لئے اُس نے ساڑھے ایک تولے سونا خریدا تھا ۔ وہ گھر کے قریب باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے گھر کے اندر چلا گیا اور سونے کے زیورات موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ رہ گئے۔ اس دوران مسماۃنصیب رنڑہ زوجہ شاہ سید نے وہ زیورات چرا لئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا اور زیورات بر آمد کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون گداگری کرتی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...