بریکوٹ، چوروں نے کورولا موٹر کار چوری کرلی

نواب ولد شیرین ساکن ناواگئی نے اپنی موٹر کارگیرا ج میں کھڑی کی تھی جب وہ صبح گیراج کھولنے گیا تو گیراج کھلا ہوا تھا اور موٹر کار غائب تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے علاقہ ناواگئی میں چوروں نے گیراج سے موٹر کار چوری کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناواگئی میں نامعلوم افراد نے گیراج کے تالے توڑ دئے اور گیراج میں کھڑی کرولا موٹر کار چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نواب ولد شیرین ساکن ناواگئی نے اپنی موٹر کارگیرا ج میں کھڑی کی تھی جب وہ صبح گیراج کھولنے گیا تو گیراج کھلا ہوا تھا اور موٹر کار غائب تھی۔ غالیگے پولیس نے رپورٹ درج کر کے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More