سوات پریس کلب کو چوبیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن، کارکن صحافیوں کو پریس کلب حوالہ کیا جائے

سوات کے کارکن صحافیوں نظر انداز کیا گیا جو سرار زیادتی ہے ملاکنڈ ڈویژن کے صحافیوں کے حقوق کی بات کرنے والے اپنے سوات کے صحافیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے درپے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے کارکن صحافیوں نے سوات پریس کلب کی موجودہ کابینہ کے خلاف اور کنونشن میں سوات کے کارکن صحافیوں کو نظرانداز کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں پریس کلب کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پریس کلب کو چوبیس گھنٹوں کے اندر کارکن صحافیوں کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر احتجاج کرنے والے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشنز کے صحافیوں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات پریس کلب پر اخبار مالکان کا قبضہ ہے جبکہ کارکن صحافیوں کو پریس کلب سے باہر رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب میں صحافیوں کے ورکرز کنونشن میں سوات کے کارکن صحافیوں نظر انداز کیا گیا جو سرار زیادتی ہے ملاکنڈ ڈویژن کے صحافیوں کے حقوق کی بات کرنے والے اپنے سوات کے صحافیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے درپے ہیں ۔ انہوں حکومت کو چوبیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر پریس کلب کو کارکن صحافیوں کے حوالہ نہ کیا گیا تو کارکن صحافی بھرپور احتجاج کریں گے اور حالات خراب ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More