سوات، مختلف ٹریفک حادثات میں سات افراد زخمی

ریسکیو ٹیم نے فوری امدادی کاررواؕئی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے ساتال میں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ قندیل میں پیش آیا جس میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا اور تین افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیم نے فوری امدادی کاررواؕئی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More