سیدو شریف میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، چار افراد گرفتار

قبضہ کرنے کے لیے اسلحہ کے نوک پر قبضہ مافیا نے مالک مکان جوہر کو ان کے کچے مکان سے زبردستی نکال دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف شگئی میں قبضہ مافیا کے خلاف سیدو شریف پولیس کی کاروائی,شکایت ملنے پر ایس ایچ او سیدو شریف طارق خان نے خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا, قبضہ کرنے کے لیے اسلحہ کے نوک پر قبضہ مافیا نے مالک مکان جوہر کو ان کے کچے مکان سے زبردستی نکال دیا، مالک مکان کو نکالنے کے بعد بیوی سمیت چار افراد نے گھر میں ڈیرہ ڈال کر قبضہ کرنے کی ناکام کوشیش کی،مالک مکان کے شکایات پر ڈی پی او سوات دلاور بنگش اور ڈی ائی جی مالاکنڈ ڈویژن اعجاز خان کے ہدایت پر ایس ایچ او سیدوشریف طارق خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا، ملزمان نے نہ صرف غیر قانونی قبضہ کیا بلکہ ان کے پاس قانونی دستاویزات بھی موجود نہیں تھی، ڈی ائی جی مالاکنڈ ڈویژن اعجاز خان اور ڈی پی او سوات نے عوامی شکایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایات کی ہے،ملزمان قبضہ گروپ کے سر غنہ ہے اور علاقے میں زمینوں پر قبضوں کی واردات کر نے میں ملوث ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More