صحافی جاوید اللہ شہید کی پہلی برسی منائی گئی

بیوروچیف شہید صحافی جاوید اللہ خان کی پہلی برسی منائی گئی، اس موقع پر تقریب سے مہمان خصوصی پی ایف یوجے کے صدر پرویز شوکت تھے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )شہید صحافی جاوید اللہ کی پہلی برسی منائی گئی، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف شہید صحافی جاوید اللہ خان کی پہلی برسی منائی گئی، اس موقع پر تقریب سے مہمان خصوصی پی ایف یوجے کے صدر پرویز شوکت تھے، تقریب سے خطاب کرتے وہء جاویداللہ خان کے بھائی حمید اللہ خان، سوا ت پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی، چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا،سینئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے بیوروچیف ضیاء الحق، پی ایف یوجے کے مرکزی سینئر نائب صدر شمیم شاہد، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان، سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر شہزاد عالم اور دیگر نے خطاب کیا، پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے خطاب کرتے ہوئے جاوید اللہ خان شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سوات سمیت پوری ملک کے صحافیوں نے ملکی بقاء کی جنگ لڑی ہے اور آج سوات پریس کلب میں پر ہجوم تقریب ان شہداء کی قربانیوں کے بدولت قائم ہوا ہے، جسکو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے یاد کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ شہید صحافی اور ان کے خاندان ہمارا سرمایہ ہے ہمارا فخر ہے لیکن افسوس حکمرانوں کی طرف سے ہمارے شہیدوں کو بھولا یا گیا ہے اور ان کی خاندانوں کی کوئی خاطر خواہ مدد نہ ہونے سے انکے خاندان کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، لہٰذا حکومت کو شہداء کے خاندانوں کو شہداء پیکج میں شامل کرنا چاہئیں تاکہ ملکی بقاء کی جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوسکیں، واضح رہے کہ ملاکنڈ ڈویژنکے صحافیوں کیلئے شہید جاوید اللہ خان کے بڑے حمید اللہ خان نے جاوید اللہ خان شہید فنڈکے قیام اور اس میں اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More