کبل ، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور چچاذاد بھائی کو قتل کردیا

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقہ کبل میں شوہر نے اپنی بیوی سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس اسٹیشن کبل کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کا علاقہ ہے سورے شریفے جہاں پر ملزم پائندہ شاہ نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی بیوی مسماۃ زرقیشہ اور اپنے چچا ذاد بھائی سعداللہ کو قتل کردیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں قتل غیرت کے نام پر کئے گئے ہیں۔ ملزمان تاحال فرار ہے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...