مدین، شوہر نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کو آشنا سمیت قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو سرنڈر کرلیا ہے اور آلہ قتل بھی پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ مدین میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور ایک شخص کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین باڈالئی میں ملزم انور علی ولد محمد زرین نے اپنی زوجہ مسماۃ سائرہ اور ایان خان ولد کریم اللہ کو غیرت کے نام پر کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو سرنڈر کرلیا ہے اور آلہ قتل بھی پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More