سوات، ایک ہی دن میں غیرت کے نام پر چار افراد کا قتل

پہلا واقعہ تحصیل کبل اور دوسرا بحرین میں پیش آیا

سوات(عبداللہ -زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں ایک ہی دن میں چار افراد غیر ت کے نام پر قتل کردئے گئے،پہلا واقعہ سوات کی تحصیل کبل میں پیش آیا، پولیس اسٹیشن کبل کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کا علاقہ ہے سورے شریفے جہاں پر ملزم پائندہ شاہ نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی بیوی مسماۃ زرقیشہ اور اپنے چچا ذاد بھائی سعداللہ کو قتل کردیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں قتل غیرت کے نام پر کئے گئے ہیں۔ ملزمان تاحال فرار ہے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے (خبر جاری ہے )


دوسرا واقعہ سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مدین باڈالئی میں پیش آیا۔ پولیس اسٹیشن مدین کے مطابق علاقہ مدین باڈالئی میں ملزم انور علی ولد محمد زرین نے اپنی زوجہ مسماۃ سائرہ اور ایان خان ولد کریم اللہ کو غیرت کے نام پر کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو سرنڈر کرلیا ہے اور آلہ قتل بھی پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More