پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان کا دورہ سوات

پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ سٹم ایجوکیشن وقت کی ضرورت ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ سٹم ایجوکیشن وقت کی ضرورت ہے، دنیا کی ترقی یافتہ اقوام نے اپنا تعلیمی نظام پہلے ہی سے سٹم طرز پر استوار کردیا ہے، جلد ہی خیبر پختون خواہ کے نجی سکولوں میں سٹم تعلیمی نصاب رائج کیا جائے گا، سکول 21 کا ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ سیکشن عالمی معیار کے مطابق کام کررہا ہے اور پاکستان کے طلبہ کے لئے جدید دور کے مطابق تعلیمی نصاب متعارف کررہاہے، انہوں نے یہ باتیں سکول 21 سوات کے دورے کے موقع پر کیں، پرائیوٹ ایجوکیشن نٹ ورک ضلع ہری پور کے صدر ناصر تاج، ہری پور کے راشد سلیم خان اور ضلع سوات کے ثواب خان بھی اس موقع پر موجود تھے، محمد سلیم خان نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام نے پہلی ہی پرانے تعلیمی نظام کو اپنے تعلیمی اداروں سے ہٹا کر سٹم ایجوکیشن پر مبنی تعلیمی نظام رائج کردیا ہے جب کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اب بھی پرانا تعلیمی نظام رائج ہے جس کو بدلناوقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے سکول 21 سوات کے تحقیقی کام کو سراہااور کہا حکومت کو بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر سکولوں میں سٹم ایجوکیشن رائج کرنا چاہیے، انہوں نے کہاکہ جلد ہی خیبر پختون خواہ کے تعلیمی اداروں میں سٹم ایجوکیشن رائج کیا جائے گا،انہوں نے ایس پی ایس کالج رحیم آباد کیمپس کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر سکول 21 اور ایس پی ایس کی جانب سے مہمانوں کو خصوصی شیلڈ ز پیش کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More