سیدو شریف ہسپتال کی عوامی انتظار گاہ پر مافیا کا قبضہ، ہسپتال انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی

انتظار گاہ کو پارکنگ میں تبدیل کرنے کے بعد وہاں پر لوگوں کو قیام اور رات گزارنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور لوگوں وہاں سے نکال دیا جاتا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف اسپتال میں عام لوگوں کی انتظار گاہ کو کئی مہینوں سے پارکنگ میں تبدیل کردیا گیا ہے، تاہم بار بار توجہ دلانے کے باوجود ذمہ دار افراد خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل ہوتے ہی مین گیٹ پر نجی ناکہ بندی ہے اور پارکنگ کے نام پر لوگوں سے بھتہ وصولی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظار گاہ عوام کی سہولت کے لئے بنایا گیا تھا جبکہ وہاں پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کی جا رہی ہے جبکہ کرائے پر دی جانے والی رضائیاں اور چارپائیاں رکھی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں سرکاری خزانے سے قائم ہونے والے عوامی انتظار گاہ کو گاڑیوں کے پارکنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔پارکنگ کے لئے موٹر سائیکل سوار سےبیس روپے جبکہ موٹر گاڑیوں سے تیس روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل ہوتے ہی مین گیٹ پر ناکہ بندی کی گئی ہے اور ہر گزرنے والی گاڑی موٹر سائیکل کو روک کر پارکنگ کے نام پر پیسے لئے جا رہے ہیں جبکہ وہاں پر رضائیاں اور چارپائیاں بھی رکھی گئی ہے ۔ ( خبر جاری ہے )

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتظار گاہ کو پارکنگ میں تبدیل کرنے کے بعد وہاں پر لوگوں کو قیام اور رات گزارنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور لوگوں وہاں سے نکال دیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے اسپتال کے آخری کونے پر ندی کنارے جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ وہاں کے بجائے انتظار گاہ میں پارکنگ پر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری انتظار گاہ کو پیسوں کے لئے پارکنگ میں تبدیل کرنا سراسر ظلم ہے ۔اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں۔ اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نا ہوسکا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More