گبین جبہ، سنو فیسٹول کے دوسرے روز سیاحوں کی کثیر تعداد میں شرکت

وادی گبین جبہ میں پہلی بار سنو سپورتس اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ فیسٹول محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں سنو سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول دوسرے رو بھی جاری رہا، دوسرے روز بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں مرد کھلاڑیوں سمیت خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ فیسٹول کی پہلی شام کو محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں صوبے بھر سے نامور گلوکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔فیسٹول سے لطف اندوز ہونےکے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی کثیر تعداد بھی گبین جبہ پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ وادی گبین جبہ میں پہلی بار سنو سپورتس اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ فیسٹول محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More