آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

مظاہرہہرہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مینگورہ حاجی سے روانہ ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نعروں کی گونج میں مکانباغ پہنچ گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مینگورہ حاجی سے روانہ ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نعروں کی گونج میں مکانباغ پہنچ گیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ ایم پی اے واجد علی خان، سابقہ تحصیل ناظم اکرام خان، عبداللہ یوسفزئی، پاکستان مسلم لیگ ن کے فضل رحمان نونو، ارشاد علی خان، جے یو آئی کے عجاز علی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈاکٹر خالد محمود، آل پنشنرز ایسو سی ایشن کے صدر فضل معبود، آل کلرکس ایسو سی ایشن کے صدر علی رحمان اور دیگر نے کہا کہ پنشنرز کے پنشن میں اضافہ نہ کرنے اور حالیہ کمر توڑ مہنگائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کے اعلان میں ریٹائرڈ ملازمین کو نظر انداز کرنا غیر اخلاقی اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی دیوار کھڑا کردی ہے جو سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے برداشت سے بالا تر ہے، موجودہ مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخوا ہوں خاطر خواہ اضا فہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں جو 25فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل کیا جائے، کیونکہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی ساری زندگی قوم و ملک کی خدمت میں گزاری ہے اوراب انہیں نظر انداد کیا جارہا ہے جو سراسر ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات پر غور کریں اگر ہمارے مطالبات پر غورنہ کیا گیا تو اس سلسلے میں 3مارچ کو سینیٹ کے الیکشن کے وقت صوبہ بھر کے پنشنرز برادری صوبائی اسمبلی کا گھیرا کریگی اور دھرنا دیگی، قبل ازیں اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول حاجی مینگورہ میں احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں پنشنرز ایسو ایشن کے علاوہ اساتذہ کرام، کلرکس، پیرامیڈیکس، سیکرٹری یونین کونسل، پی ڈبلیو ڈی اورلیبر یونین ڈبلیو ایس ایس سی کے نمائندو ں نے شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More