ہسپتالوں میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں، ڈی ایچ او محمد سلیم خان

ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی تمام ہسپتالوں میں عوام کے علاج و معالجہ کیلئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سوات محمد سلیم خان نے کہا کہ باؤلے کتوں کے کاٹنے کی ویکسینز ضلع سوات بھر کے تحصیل ہسپتالوں میں دستیاب ہیں اور ضلع میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ ہسپتالوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویکسینز تحصیل بابوزئی کیلئے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال،تحصیل بحرین کیلئے سیول ہسپتال کالام،تحصیل خوازہ خیلہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال،تحصیل مٹہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ،تحصیل کبل کیلئے سیول ہسپتال کبل اور تحصیل بریکوٹ کیلئے سیول ہسپتال بریکوٹ میں ہر وقت دستیاب ہیں۔ ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی تمام ہسپتالوں میں عوام کے علاج و معالجہ کیلئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی جگہ ویکسین یا دیگر سروسز سے متعلق شکایات ہوں تو ڈی ایچ او آفس سوات سے رابطہ کریں تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More