مینگورہ، وتکے میں باڈی پارٹس کی دکان جل کر خاکستر

گذشتہ رات 8بجے نہر روڈ وتکے میں واقع عالم باڈی پارٹس میں نا معلوم وجوہات پر آگ بھڑک اٹھی

سوات (زما سوات ڈاٹ کا) مینگورہ کے علاقہ نہرروڈ وتکے میں واقع عالم باڈی پارٹس میں آگ بھڑک اٹھی،کروڑوں روپے کا نقصان۔ذرائع کے مطابق گذشتہ رات 8بجے نہر روڈ وتکے میں واقع عالم باڈی پارٹس میں نا معلوم وجوہات پر آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے دکان میں پڑا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور تقریباً تین کروڑ کا نقصان ہوا، مالک مکان جہان عالم ولد محمد آجان سکنہ گوگدرہ نے اس حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکان ہی ہمارا واحد ذریعہ معاش تھا جوجل کر خاکستر ہوگیا۔حکومت اور مخیر حضرات ہماری مدد کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More