سازش کے تحت جہانزیب کالج سوات کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، پرنسپل جہازیب کالج

گمنام خطوط کو بنیاد بنا کر ادارے کے تقدس کے ساتھ کھیلنا بند کیا جائے اساتذہ جہانزیب کالج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر جہانزیب کالج سوات کے حوالے سے شروع ہونے والے مہم پر غورو خوص کر نے کیلئے جہازیب کالج سوات کے پرنسپل سید ممتاز علی شاہ کے زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس ہوا۔جس میں جہانزیب کالج سوات کے تمام تدریسی عملے نے شرکت کی اجلاس میں طے ہوا کہ چونکہ جہانزیب کالج سوات  ایک تاریخی اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے علاقے کی تعلیمی خد مت میں پیش پیش ہے۔لیکن چند مخصوص عناصر ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر معاملے کو غلط رنگ دے کر ادارے کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔گمنام خط کا معاملہ پہلے سے زیر غور ہے جس کے حوالے سے ایک انکوائری پہلے سے ہوچکی ہے۔لہذا اس کو اس انداز میں پیش کرنا علاقے کی تعلیم دُشمنی کے مترادف ہے پرنسپل نے کہا کہ کالج میں ہراسمنٹ سیل موجود ہے لیکن مذکورہ معاملہ اس فورم پر نہیں ایا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اہلکار اس قسم کے معاملات میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت  قانونی کاروائی ہوگی مزید براں یہ کہ مذکورہ گمنام خط میں لگائے گئے الزامات کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے لہذا میڈیا غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں بہ صورت دیگر ادارہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔کالج کے پروفیسرز نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ چونکہ مذکورہ گمنام خط میں انٹرکے طلباء کے مسائل کے حوالے سے ہے۔تو اس کو بی ایس پروگرام کے ساتھ جوڑنے کی کوشش قطعاًغلط ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گمنام خط لکھنے والا کالج انتظامیہ کے ساتھ ملے اور اپنا مسئلہ خود اُن کو پہنچائے انتظامیہ اس کا نام صیغہ رازمیں رکھ کر اس کا مسئلہ حل کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے عناصر کے خلاف ہے اور اگر کوئی ملوث پایا گیا توکالج کا عملہ طلباء کے ساتھ ہوگا لیکن ادارے کی شہرت کو اس طریقے سے نقصان پہنچاناسراسر غلط ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More