کاروان پراجیکٹ کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد

مختلف یونین کونسلز میں سروے کر کے اکٹھا کئے گئے اٹھارہ سو خواتین جن کے خاندانی ماہانا آمدن اٹھ ہزار روپے سے کم ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کاروان پراجیکٹ کے زیر اہتمام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار نے والے خاندانوں کے فلاح  وبہبود کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد کاروان پراجیکٹ کے زیر اہتمام ضلع سوات کے مختلف یونین کونسلز میں سروے کر کے اکٹھا کئے گئے اٹھارہ سو خواتین جن کے خاندانی ماہانا آمدن اٹھ ہزار روپے سے کم ہیں۔اُن خاندانوں کے بہتر مستقل کیلئے عملی اقدامات اٹھا نا تھا۔ اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام احساس پروگرام کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر سوات اسد خان، لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستا ن کے اعجاز خا ن،ائی آر سی کے اسماعیل خان،محکمہ زاکواۃ کے نمائندوں اور کاروان پراجیکٹ کے سرزمین خان اور عمیرا گل اور دیگر نے شرکت۔ عمیرا گل نے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ کاوان پراجیکٹ ڈسٹرکٹ سوات کے تحت 1800 انتہائی غریب خواتین جن کے خاندانی ماہانہ آمدن آٹھ ہزار سے کم تھا کے نشاندہی کرکے پندرہ سو خواتین کیلئے نادرا قومی شناختی کارڈ بنوائے گئے ہیں اورمختلف سرکاری اور فلاحی اداروں میں ان کی رجسٹریشن کیلئے عملی اقدامات کئے گئے۔لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے اعجاز خان نے کہا کہ نادرا اور صحت کارڈ کے مابین معاہدہ ہوا ہے نادرا ہر سال جولائی اور دسمبر کے مہینے میں نئے بنائے گئے  شناختی کارڈ کے معلومات شیر کریگا اور اس کے بعد ان غریب خواتین صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہونگے۔اسسٹنٹ ڈاریکٹر احساس پروگرام سوات کے اسد خان نے کہا کہ کاروان پراجیکٹ کے فراہم کردہ ڈیٹا سروے ٹیم کے حوالے کیا جائے گا اور اگریہ لوگ احساس پروگرام کے حقدار ہونگے تو پھر انہیں احساس پروگرام سے مستفید کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More