چند عناصر ذاتی مفاد کی خاطر جہانزیب کالج کر بدنام کر رہے ہیں،پرنسپل

اجلاس میں کالج کے پرنسپل پروفیسر سید ممتاز علی شاہ اور اساتذہ نے شرکت کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف سوات میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر کالج ہذا کے خلاف چلنے والی مہم پر بحث ہوئی۔ جس میں اس گھناونے مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کالج کے پرنسپل پروفیسر سید ممتاز علی شاہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔شرکاء نے کالج کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کی شدید مزمت کی اور کہا کہ چند عناصر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر جہانزیب کالج جیسے تاریخی ادارے کی بدنامی کررہے ہیں۔مقررین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔مقررین نے مزید کہاکہ ایک گمنام خط کو بنیاد بنا کر کالج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More