ملم جبہ میں نجی سکول کی گاڑی پہاڑی سے نیچے جا گری، ایک جاں بحق جبکہ گیارہ بچے شدید زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ ابدالی پبلک سکول امانکوٹ کی گاڑی مالم جبہ کشورہ کے مقام پر پہاڑی سے نیچے جا گری، حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ گیارہ بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مینگورہ ابدالی پبلک سکول امانکوٹ کی گاڑی آج بچوں کو تفریح کرانے کی غرض سے ملم جبہ گئی تھی جوکہ اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب مالم جبہ سے مینگورہ آرہی تھی حادثہ کشورہ کے مقام پر پیش آیا جس کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جا گری حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ گیارہ بچے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں پشاور منتقل کیا جا چکا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More