مالم جبہ، ٹمبر مافیا نے تناور درخت کاٹ کر آخری حصے جلا دئے

محکہ فارسٹ اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے اور عملی اقدامات کچھ بھی نہیں ہو پا رہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے آبائی علاقہ سوات میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ نہ تھم سکا،حسین وادی ملم جبہ کے علاقہ گٹ کنڈو میں ٹمبر مافیا نے تناور درخت کاٹ دئے،ذرائع کے مطابق گٹ کنڈو میں ٹمبر مافیا نے 6 پیویچ کے درختوں کو بے دردی سے کاٹ دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ متعدد درختوں کے آخری کٹے ہوئے حصے کو بھی آگ لگاکر جلادیاگیا ہے۔ محکہ فارسٹ اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے اور عملی اقدامات کچھ بھی نہیں ہو پا رہے۔سول سوسائٹی کا سوات میں درختوں کی مسلسل کٹائی کی شدید مذمت اور حکومت سے کٹائی رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More