ڈی ایچ او سوات کا ہیلتھ سنٹر کا دورہ، اسٹاف کی حاضری چیک کی گئی

انہوں نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس سے متعلق آگاہی حاصل کی اور ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور دیگر اسٹاف کی حاضری چیک کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے دیولئی رورل ہیلتھ سنٹر (آر ایچ سی) کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر راحت علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس سے متعلق آگاہی حاصل کی اور ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور دیگر اسٹاف کی حاضری چیک کی۔دورہ کے موقع پر ڈی ایچ او نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اورعوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔انہوں نے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ اعوام کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھیں تاکہ عوام صحت کی سہولیات سے صحیح معنوں میں استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں سہولیات کی بہتر طریقے سے فراہمی سے شہر کے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا اور عوام کو صحت سہولیات گھر کے قریب ہی میسر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More