سپین خان کا نشاط چوک میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

احتجاجی دھرنے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

سوات(قاسم بریال ۔ زما سوات ڈاٹ کام) سابق جنرل کونسلر سپین خان نے نشاط چوک مینگورہ میں مہنگائی میں اور دکانوں کے کرایوں میں ہو شربا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا۔ احتجاجی دھرنے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، غریبوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ تبدیلی اور کرپشن کے نعرے پر آنے والی حکومت نے عوام کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے کہا سوات میں کاروباری طبقہ دکانوں کے کرایوں میں اضافے سے بھی نالاں ہیں لہٰذہ دکان مالکان کرایوں میں اضافہ نا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مالم جبہ اور دیگر علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے جس پر ابھی تک انتظامیہ یا متعلقہ حکام نے نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں کمی لا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور سوات کے دکان مالکان کرایوں میں اضافہ نا کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More