سیدو شریف اسپتال میں آکسیجن سلنڈرو ں کا مسلہ حل، چھ افراد کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی

سیدو شریف اسپتال کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر زما سوات ڈاٹ کام نے ایک خبر بھی شائع کی تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سیدو شریف اسپتال میں آکسیجن سلنڈروں کی وارڈ منتقلی کا مسلہ،زما سوات ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے چھ افراد کو سلنڈر وارڈ منتقل کرنے کے لئے نوکری پر رکھ لیا گیا ۔ گزشتہ دنوں سیدو شریف اسپتال کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر زما سوات ڈاٹ کام نے ایک خبر بھی شائع کی تھی جس میں مریض کے رشتہ دار خود سلنڈر وارڈ منتقل کر رہے تھے۔ خبر نشر ہونے کے بعد ایم ایس، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ملک سعد اللہ خان، ڈاکٹر نجیب اللہ خان نے ڈیلی ویجز پر چھ افراد کو ہائر کر دیا جو تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور مختلف وارڈز میں سلنڈر کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر نجیب اللہ خان کے مطابق دو افراد صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک، باقی دو افراد دو بجے سے رات آٹھ بجے جبکہ دو افراد رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک آکسیجن روم میں موجود ہونگے اور جس وارڈ میں آکسیجن کی ضرورت ہوگی یہ افراد متعلقہ وارڈ میں آکسیجن پہنچانے کے لئے ہر وقت تیار رہیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More