سیدو شریف ائیرپورٹ کھولنے کا ایک بار پھر اعلان

سیدو شریف ائیرپورٹ کو سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 2004 میں بند کیا گیا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف ائیر پورٹ کا کھولنے کا ایک بار پھر اعلان کردیا گیا،مارچ کے آخری ہفتہ میں پہلی پرواز ائیر پورٹ پر اترنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے 17 سال بعد سوات کے سیدو شریف ہوائی اڈے پر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔مارچ کے آخری ہفتہ میں پہلی پرواز سیدوشریف ائیرپورٹ پر اترنے کا امکان ہے ۔ جس کیلئے تمام تر انتظامات کو آخری شکل دیدی گئی ہے ۔ سیدو شریف ائیرپورٹ کو سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 2004 میں بند کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے مذکورہ ائیر پورٹ کھولنے کا کئی بار اعلان کیا ہے لیکن تاحال ائیر پورٹ بندش کا شکار ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More