کانجو میں جھڑپ، فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیرشہری جاں بحق

محمد غفار ولد بخت مند سکنہ شانگلہ اور نیاز ولد فضل واحد سکنہ شاہ ڈھیرئی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کانجو میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران دو راہگیر ریڑھی بان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ کانجو میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زدمیں آکر دو ریڑھی بان بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد غفار ولد بخت مند سکنہ شانگلہ اور نیاز ولد فضل واحد سکنہ شاہ ڈھیرئی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More