سیدو شریف ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کا آغاز،ٹکٹوں کی فروخت جاری

پہلی فلائٹ کے لئے پی ائی اے نے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کردی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف ائیر پورٹ کو سترہ سال بعد فلائٹ آپریشن کے لئے کھولا جا رہا ہے،پہلی فلائٹ 26 مارچ کو اسلام آباد سے سوات روانہ ہو گی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق 26مارچ سے پیر اور جمعہ پی کے 651 کراچی،اسلام آباد،لاہور کوکنٹیکٹ کرتے ہوئے 9:50 کو روانہ ہوگی اور سیدو شریف ائیرپورٹ سوات پر 10:40 کو لینڈ کرے گی جبکہ سیدو شریف ائیر پورٹ سے یہی فلائٹ شام پانچ بجے واپس روانہ ہوگی۔
پہلی فلائٹ کے لئے پی ائی اے نے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کردی ہے ۔ سال 2004 میں دہشت گردی کی وجہ سے سوات کا سیدو شریف ائیرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند کیا گیا تھا۔ سترہ سال بعد پی ائی اےنے فلائٹس شیڈول جاری کرکے بڑا فیصلہ کرلیا ہے ۔ سیدو شریف ائیر پورٹ پر فلائٹس آپریشن شروع ہونے کے بعد سوات کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More