بحرین میں ٹمبرمافیا کے خلاف کارروائی، دیار کی قیمتی لکڑی برآمد

خفیہ اطلاع پر ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن رات دس بجے کے قریب کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سب ڈویژن بحرین میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ خان نے رات کے اندھیرے میں محکمہ فارسٹ کے ایس ڈی ایف او کالام،اور پولیس اھلکاروں سمیت کالام کے علاقہ انکر میں چھاپہ مار کر چالیس سے زائد دیار کے قیمتی سلیپران برآمد کرلئے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی، خفیہ اطلاع پر ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن رات دس بجے کے قریب کیا گیا تاکہ ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا جاسکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے سے پہلے ہی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...