انجمن تاجران سوات بھر میں اتوار کے روز لاک ڈاؤن سے بائیکاٹ کریگی، عبدالرحیم

سوات (زما سوات) انجمن تاجران ضلع سوات کی جانب سے ضلع بھر میں اتوار کے روز لاک ڈاؤن سے بائیکاٹ کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران ضلع سوات کے عبدالرحیم نے زما سوات ڈاٹ کام کو ٹیلیفونک بیان میں کہا ہے کہ سوات میں اتوار کے روز لاک ڈاؤن کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے جبکہ بروز جمعہ اور ہفتہ چھٹی پر غور کیا جاسکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ مختلف آفات سے متاثرہ سوات کے تاجران کو معاشی بحران میں دھکیلنا سراسر ناانصافی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع دیر کے تاجر برادری سے بھی رابطے میں ہیں اور دیر کے تاجروں نے بھی بائیکاٹ میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ریاست کے دور سے جمعے کے چھٹی چلی آرہی ہے اسلئے سوات بھر میں اتوار کے روز لاک ڈاؤن کی بھرپور مخالفت کرینگے اور حکومت کو چاہئے کہ سوات کے عوام کو اتوار کے دن کا ریلیف دیں تاہم اگر حکومت نے سختی مظاہرہ جاری رکھا تو تاجر برادری ہفتہ کے روز بھی لاک ڈاؤن کی مخالفت پہ مجبور ہوجائینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More