سوات، کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی، عام دکانداروں سے 53ہزار وصول

ضلعی انتظامیہ صرف دکانداروں کے پیچھے لگی ہوئی ہیں،بے جا جرمانوں سے تنگ آگئے ہیں، متاثرہ دکاندار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران ضلعی انتظامیہ نے65ہزار جرمانہ وصول کرلیا، سب سے زیادہ جرمانہ دکانداروں سے وصول کیا گیاجو53ہزار پانچ سو روپے ہیں۔ سوات میں ضلعی انتظامیہ نے15مارچ سے21مارچ تک ایک ہفتے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 680عام دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر36دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا،جن سے مجموعی طور پر53ہزار500روپے وصول کئے گئے اور باقی دکانداروں کو وارننگ دے دی گئی۔ اسی طرح رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ56مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا،32ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا گیا اور صرف ایک اڈے پر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔160پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا معائنہ اور25کو وارننگ دی گئی۔345عام لوگوں کو کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے انسپکٹ کیا گیا جس میں 97کو وارننگ اور پانچ افراد سے 1000روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔31پٹرول پمپس کا معائنہ اور8کو وارننگ دی گئی۔70ریسٹورنٹس کا معائنہ،10کو وارننگ دی گئی اور 2روسٹورنٹس سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دس ہزار روپے وصول کئے گئے۔اسی طرح 33تعلیمی اداروں،دو شادی ہالز اور62متفرق اداروں و کاروباروں کا معائنہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران1471معائنے کئے گئے،392کو وارننگ دی گئی اور44سے جرمانہ 65ہزار پانچ سو روپے وصول کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جرمانہ بازار میں عام دکانداروں سے وصول کیا گیا جو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی میں ملوث رہے۔ اس ھوالے سے بازار کے جرمانہ کئے گئے دکانداروں سے رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ انتظامیہ صرف غریب دکانداروں کے پیچھے پڑی ہے باقی کسی سے بھی جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے اور نا ہی انہیں متنبہ کیا جا رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More