سوات پریس کلب کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

سوات کے کارکن صحافیوں نے خوش آئند قرار دے دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)محکمہ اطلاعات و نشریات نے سوات پریس کلب نے کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے جاری کیا۔ سوات پریس کلب کو سیل کرنے کے نوٹیفکیشن کو سوات کے کارکن صحافیوں نے خوش آئند قرار دے دیا۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوات میں صحافیوں کے مختلف گروپوں میں اختلافات ہے جس کے باعث پریس کلب کی بلڈنگ کو سیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر رفیع اللہ خان نے بتایا کہ سوات پریس کلب کو سیل کرنے کے احکامات خوش آئند ہے،پریس کلب پر چند اخباری مالکان قابض ہے جنہوں نے اپنے رشتہ داروں کو ممبر شپ دی ہوئی ہے اور کارکن صحافیوں کو پریس کلب سے باہر رکھا گیا ہے۔دوسری جانب سوات پریس کلب کے صحافیوں نے پریس کلب کو سیل کرنے کے احکامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سوات پریس کلب کی کابینہ اور ممبر صحافیوں نے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر چئیرمین پریس کلب محبوب علی نے کہا کہ سوات پریس کلب کو بند کرنا سراسر نا انصافی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More