سوات پریس کلب کو سیل کرنے کے احکامات، کارکن صحافیوں کا فیصلےکے حق میں مظاہرہ، مٹھائیاں تقسیم

کارکن صحافیوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ اطلاعات کے اس فیصلے کو خوش آئند قراردیدیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پریس کلب کو سیل کرنے کے احکامات اور صحافی تنظیموں کے مابین پائی جانی والے اختلافات کو دورکرنے کے صوبائی حکومت کے نوٹیفیکیشن پر سوات کے کارکن صحافیوں کا اظہار خوشی،مٹھائیاں تقسیم کئے گئے۔صوبائی حکومت اور محکمہ اطلاعات نے سوات پریس کلب کو سیل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کرکے سوات کے کارکن صحافیوں کادیرینہ مطالبہ پوراکردیا سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اور دیگر کارکن صحافیوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ اطلاعات کے اس فیصلے کو خوش آئند قراردیدیا ہے سوات کے کارکن صحافیوں نے صوبائی حکومت کے اس فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم کئے اور خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس پر صوبائی حکومت اورخصوصا ً سیکرٹری انفارمیشن و محکمہ اطلاعات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔اس موقع پر صحافی نیاز احمد خان،رفیع اللہ،سلیم اطہر اور شیرین زادہ اور دیگرنے کہا کہ سوات پر یس کلب پر عرصہ دراز سے ایک مخصوص ٹولہ قابض ہے اور وہ کارکن صحافیوں کو پریس کلب کی ممبر شپ نہیں درے رہے اس ناانصافی کے خلاف سوات کے کارکن صحافیوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ اطلاعات کو ایک تحریری درخواست دی تھی کہ سوات پریس کلب کو ان قبضہ مافیا سے واگزار کراکے اس میں اصلاحات کی جائے اور سوات پر یس کلب میں اہل صحافیوں کو ممبر شپ دی جائے اس کے علاوہ سوات پریس کلب میں گزشتہ کئی سالوں سے جو فنڈز اینڈ گرانٹ صوبائی حکومت کے جانب سے دیئے گئے ہیں اور محکمہ اطلاعات کے جانب سے جن غیر صحافی افراد کیلئے سوات پریس کلب کے توسط جو علاج معالجے کے لئے لاکھوں روپے وصول کئے گئے ہیں ان کا اڈٹ کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More