کورونا کی تیسری لہر، صوبائی حکومت نے پابندیا ں سخت کردی

شادی ہالوں میں تقریبات پر پابندی ہوگی، پانچ فیصد سے زائد کورونا کیسز والے سولہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے

پشاور(ویب ڈیسک) خصوصی کامران بنگش اور وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑہ کی صوبائی ٹاسک فورس کے فیصلوں بارے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں صوبائی حکومت کی جانب سے پکورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پابندیاں سخت کردی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامران بنگش اور تیمور ظفر جھگڑا نے کہا کہ
رمضان سے قبل کورونا سدباب کے لئے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں ، شادی ہالوں میں تقریبات پر پابندی ہوگی، پانچ فیصد سے زائد کورونا کیسز والے سولہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وزراء دفاتر سمیت سول سیکرٹریٹ میں وزٹر کے آنے پر پابندی، رمضان تک ہفتے میں دو دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع کے ہسپتالوں میں 200 کورونا بیڈز کا اضافہ کردیا گیا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی اور تجارتی سرگرمیاں متاثر نہ ہو، روزانہ کی بنیادوں پر ہیلتھ سسٹم کی استعداد کو بڑھانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔
وزیرعلٰی محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلٰی تعلیم کامران بنگش نے وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑہ کے ہمراہ منگل کو وزیراعلٰی سیکرٹریٹ میں صوبائی ٹاسک فورس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا وبا کے پھیلاو میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ آج سے شادی ہالوں میں شادی و دیگر تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پانچ فیصد یا اس سے زیادہ کورونا کے مثبت کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کئے جائینگے ۔ اس مد میں پہلے ہی سولہ اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جن میں اپر دیر، لوئر دیر ، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، بونیر ،مردان، صوابی، خیبر ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور کوہاٹ شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی ٹاسک فورس نے وزرا دفاتر سمیت سول سیکرٹریٹ میں وزٹر کے آنے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملے کے کام کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ صوبائی وزراء کو اختیار ہوگا کہ وہ حالات کے مطابق اپنے دفاتر میں عملے کو مزید کم کریں۔ کامران بنگش نے بتایا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی ٹاسک فورس نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رہے گی اور یہ پابندی ابتدائی طور پر رمضان تک جاری رہے گی۔ ٹرانسپورٹ اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ٹراسپورٹرز کیساتھ ایس او پیز نفاذ بابت مشاورت کرینگے تاکہ ٹرانسپورٹ میں سماجی فاصلے اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More