مالم جبہ میں انٹری فیس بیس دن کے لئے معطل

ذرائع کے مطابق آج کے بعد مالم جبہ جانے والے بغیر انٹری فیس کے مالم جبہ ٹاپ تک جائیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں انٹری فیس کو عدالت نے بیس دن کے لئے معطل کردیا، ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں داخلے کے لئے مقامی کمپنی تین سو روپے وصول کرتی تھی جس کے خلاف ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فاضل جج نے مالم جبہ سے انٹری کے نام پر لی جانے والی فیس کو بیس دن کے لئے معطل کردیا۔۔ ذرائع کے مطابق آج کے بعد بیس دن کے لئے مالم جبہ جانے والے انٹری فیس نہیں دیں گے جبکہ بیس دن کے بعد عدالت کی جانب سے انٹری فیس کے حوالے آخری فیصلہ کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More