مالم جبہ ریزارٹ کی بندش، سیاحوں اور مقامی لوگوں کو واپس بھیج دیا گیا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود لوگوں کو ریزارٹ تک جانے سے روکنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مالم جبہ ریزارٹ کی بندش کے بعد مقامی لوگوں اور سیاحوں کو اسکی ریزارٹ جانے سے روک دیا گیا، گزشتہ روز مالم جبہ انٹری فیس کی معطلی کے بعد اسکی ریزارٹ کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد مالم جبہ انتظامیہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو اوپر جانے سے روک رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود لوگوں کو ریزارٹ تک جانے سے روکنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دور دور سے آئے ہوئے سیاحوں کو بھی نہیں جانے دیا جا رہا جن لوگوں نے پی سی ہوٹل میں بکنگ کی ہوئی ہوتی ہے وہ جاسکتے ہیں لیکن جن لوگون کے باس ہوٹل کی بکنگ نہ ہو انہیں واپس بھیج دیا جاتا ہے۔مقامی لوگوں نے عدالتی احکامات کو نا ماننے کی صورت میں ایک اور درخواست عدالت میں دائر کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More