انسداد دہشت گردی عدالت کے جج افتاب خان افریدی اہلخانہ سمیت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج افتاب خان افریدی اپنے اہلخانہ سمیت سوات سے اسلام آباد جا رہے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جج دو بچوں اور اہلیہ سمیت جاں بحق جبکہ دو محافظ زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج افتاب خان افریدی اپنے اہلخانہ سمیت سوات سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ انبار انٹرچینج صوابی کے مقام پر نامعلوم افراد نے اپن کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے باعث افتاب خان افریدی،اُن کی بیٹی ، شیرخوار بیٹا اور اہلیہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ اُن کے دو محافظ زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئیں اور ملزمان کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کے لئے پولیس کو احکامات جاری کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...